حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے‘ رانا محمد اقبال

پنجاب کی 60فیصد آبادی دیہات سے وابستہ ہے ،زراعت سے وابستہ لوگوں کو اہمیت دیئے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے‘ قائمقام گورنر پنجاب

بدھ 15 اپریل 2015 22:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے،پنجاب کی 60فیصد آبادی دیہات سے وابستہ ہے اور زراعت سے وابستہ لوگوں کو اہمیت دیئے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپوسینٹر لاہور میں لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لائیوسٹاک اینڈ پولٹری کانگریس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

قائمقام گورنر پنجاب نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں کی اکثریت دیہاتوں سے وابستہ ہے جن کا ذریعہ معاش زراعت اور لائیوسٹاک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دیہی علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جامع منصوبہ جات پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہمارا ملک اس وقت شدید مسائل سے دوچار ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نوازشریف کی دن رات محنت ،لگن اوران کی دور رس پالیسیوں کی بدولت ہم انشاء اللہ بہت جلد ان تمام مسائل پر قابو پالیں گے۔اس موقع پر قائمقام گورنر پنجاب نے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ میں مختلف شعبوں میں نمایاں کاردگی دکھانے والوں میں میڈلز، سرٹیفکیٹس اور ایوارڈز تقسیم کئے۔ قائم مقام گورنر پنجاب کو ادارے کی جانب سے شیلڈ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :