قومی اسمبلی کے حلقہ 246 میں آزاد امید وار اشرف قریشی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کے حق میں دستبردار ہو گئے

جمعرات 16 اپریل 2015 22:34

قومی اسمبلی کے حلقہ 246 میں آزاد امید وار اشرف قریشی پاکستان تحریک انصاف ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء ) قومی اسمبلی کے حلقہ 246 میں آزاد امید وار اشرف قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اشرف قریشی نے دستبرداری کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے ۔ اشرف قریشی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے منشور سے متفق ہوں ۔ اس لیے عمران اسماعیل کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 246 میں ضمنی انتخابات 23 اپریل کو ہوں گے ۔نبیل گبول کی جانب سے استعفیٰ کے بعد مذکورہ سیٹ خالی ہوئی ہے ۔