کراچی سے ٹھل آنے والی مسافر کوچ الٹ گئی، ٹھل سے تعلق رکھنے والے 2 مسافر ہلاک، 20 سے زائدزخمی

جمعرات 16 اپریل 2015 22:48

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) کراچی سے ٹھل آنے والی مسافر کوچ کو حادثہ، ٹھل سے تعلق رکھنے والے 2 مسافر ہلاک، 20 سے زائدزخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کراچی سے ٹھل آنے والی مری ٹرانسپورٹ کی مسافر کوچ نوری آباد کے مقام پر تیز فتاری کے باعث الٹ گئی ،جس کے نتیجے میں قادر بخش کھوسو، محمد حنیف کھوسو، اللہ ڈنو برڑو، محمد یوسف کھوسو ، عبدالحکیم ، عبدالغفور ، بابو ، محمد علی ، علی خان سمیت 20 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جن کو حیدرآباد کی مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قصبہ عبدالکریم کھوسو کا رہائشی 65 سالہ قادر بخش کھوسو اور قصبہ پرانو کا رہا ئشی اللہ ڈنو برڑو جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ٹھل پہنچائی گئی ،حادثے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کو سپردخاک کردیا گیا ہے ، زخمی ہونے والے مسافر محمد حنیف کھوسو نے بتایا کہ مسافر کوچ اچانک الٹ گئی تھی جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد مسافر کوچ مکمل تباہ ہوچکی تھی۔

متعلقہ عنوان :