کوہاٹ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران اشہاریوں سمیت55مشتبہ افراد گرفتار
جمعہ 17 اپریل 2015 18:05
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء )کوہاٹ کے حساس علاقے سے تین مشکوک کار سواروں کوحراست میں لیا گیا جبکہ آپریشن میں9مطلوب اشتہاریوں اور 43مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے مشکوک گاڑی اور ناجائز اسلحہ و منشیات کی بھاری کھیپ قبضے میں لیکر مقدمات قائم کر دئیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے)کے حساس علاقے میں کار سوارافراد کی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مقامی پولیس نے تعاقب کے بعد تین افراد کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیاتاہم بعد ازاں تحقیقات اورتسلی کے بعد ان افراد کو رہا کر دیا گیاجبکہ انکی موٹر کار کو مشکوک جان کررجسٹریشن دستاویزات کی چھان بین کی غرض سے تحویل میں لیا گیا ہے۔
دریں اثناء کوہاٹ شہر کے مختلف حصوں میں سنگین مقدمات میں نامزدگی کے بعدعرصہ دراز سے روپوش اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لانے اور جرائم پیشہ سرگرمیوں کے انسداد کیلئے جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں مزید تیزی لاتے ہوئے پولیس اور ایلیٹ فورس کی چھاپہ مار ٹیموں نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کاروائیوں کے دوران اغواء برائے تاوان اور قتل سمیت سنگین نوعیت کی وارداتوں میں مطلوب 9 اشتہاری مجرمان اور 43 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انکے قبضے سے مجموعی طور پر تین کلاشنکوف،چار ریپیٹر،سات بندوق،دس پستول سینکڑوں کارتوس ،آٹھ کلو گرام چرس اور پانچ بوتل شراب برآمد کر لئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.