گو نواز گو کے نعرے لگانے والے مقامی سطح پر مخالفین کے اتحادی بن رہے ہیں،نظرئے اور قائدین کے احکامات سے غداری کرنے والے کبھی عوام کے ساتھ وفادار نہیں ہوسکتے،تحریک انصاف کے کارکنوں کی دوغلی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے

عوامی جمہوری اتحاد دوبئی کے کوارڈینیٹر محمد شاہد خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 اپریل 2015 18:07

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) عوامی جمہوری اتحاد دوبئی کے کوارڈینیٹر محمد شاہد خان نے کہا ہے کہ جو لوگ چار مہینوں سے زیادہ گو نواز گو کے نعرے لگارہے تھے آج وہی لوگ لوکل سطح پر انہی لوگوں کے پھیر پکڑ کر ان کے اتحادی بن رہے ہیں۔جو لوگ نظرئے ،پالیسیوں اور اپنے قائدین کے احکامات سے غداری کرتے ہیں،وہ عوام کے ساتھ کھبی وفادار نہیں بن سکتے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی یہ دوغلی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ہم تو شہرام خان ترکئی کے سپاہی ہے۔اور ان کے احکامات پر عمل پیرا رہ کر اپنے پارٹی عوامی جمہوری اتحاد کے پالیسیوں پر چلیں گے،بلدیاتی انتخابات میں جیت عوامی جمہوری اتحاد کی ہوگی۔اپنے کارکنوں میں اعتماد بڑھانے کیلئے اس گرم فضاء میں دوبئی سے پاکستان آیا ہو۔

(جاری ہے)

کیونکہ پارٹی کیلئے میرے خدمات دوبئی کے علاوہ پاکستان میں بھی اپنا فرض سمجھتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بونیر طوطالئی میں اپنے رہائیشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی سطح پر اتحاد کو کوئی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ تو وہ تحریک انصاف کے اضلاع کے سطح پر جو قائدین ہے ان کے ہاتھوں پہنچے گا۔کیونکہ جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد صوبائی حکومت میں اتحاد ی کے حیثیت سے اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

اور ان کے کارکن اور قائدین اضلاع کے سطح پر اپنے قائدین کے ہر حکم اور پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کو تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی حالت رہی تو پاکستان تحریک انصاف جلد ہی اپنے اتحادیوں سے ہاتھ دو بیٹھیں گے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اگر صوبائی حکومت آنے والے بلدیاتی انتخابات میں جس طرح صوبائی حکومت میں اتحادی ہے اس طرح رہی تو سہ فریقی اتحاد ان تینوں جماعتوں کیلئے ریت کی دیوار ثابت ہوگی۔

اور اگر ایسا نہ کیا گیا۔تو صوبائی اتحادی حکومت کو یہ بلدیاتی انتخابات مہنگی پڑ جائے گی۔جس کی ذمہ داری پی ٹی آئی کی ہوگی کیونکہ ان کے کارکن پارٹی قائدین کے فیصلوں پر رضامند اور مخلص نظر نہیں آتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی جمہوری اتحاد پورے بونیر اور بالخصوص حلقہ PK77میں ایک مضبوط قوت بن گیا ہے۔ اور اسی حلقے سے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کر کے اپنے قائید شہرام خان ترکئی اور ضلعی صدر راج ولی خان کو یہ حلقہ کی جیت تحفہ دیں گے۔