حکمران اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں کی سزا پاکستانی قوم کو دینے کی بجائے اپنی اصلا ح کر یں‘چوہدر ی محمد سرور
6ماہ میں لوڈشیڈ نگ ختم کرنیکا دعویٰ کر نیوالے کس منہ سے کاروباری مراکز کو رات8بجے بند کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ‘سابق گورنر پنجاب
جمعہ 17 اپریل 2015 19:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کرنیکا دعویٰ کر نیوالے حکمران کس منہ سے بجلی کی بچت کے نام پر کاروباری مراکز کو رات8بجے بند کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ‘کاروباری مر اکز کو جلد بند کر نا کروڑوں خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہو گا ‘کاروباری مر اکزکو نہیں نااہل اور کر پٹ سیاستدانوں کا اقتدار میں راستہ بند کر نا ہو گااگر حکو مت نے زبر دستی کاروباری مراکز کو بند کر نے کی کوشش کی تو ہم کاروباری براداری کے ساتھ ملکر حکو مت کے خلاف احتجاج کر یں گے ۔
اپنے دفترمیں مختلف ممتاز کاروباری شخصیت میاں محمد کاشف اشفاق ‘سہیل رانا اور ناصر جاوید چوہدری اور دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا کہ (ن) لیگ انتخابی مہم کے دوران 6ماہ میں ملک کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے ہمیشہ کیلئے نجات دلانے کے دعوے کرتی رہی مگر آج حکمران جب دوسال سے زائد کا عر صہ گزارنے کے باوجود بھی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا مسئلہ حل کر نے میں ناکام رہی ہے‘ پہلے ہی ملک میں دہشت گردی اور کر پشن کی وجہ سے بدتر ین مسائل کے شکار کاروباری طبقے کو نشانہ بنانے کیلئے کاروباری مر اکز کو رات8بجے بند کر نے کوشش کی جا رہی ہے جسکی تحر یک انصاف بھر پور مخالفت کر یگی اور حکمرانوں کو کسی صورت کاروباری مراکز کا معاشی قتل کر نے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.