چین کے وزیر ٹرانسپورٹ نیشنل ریلویز ایڈمنسٹریشن لیوڈونگ فو کی قیادت میں 13رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
وزارت ریلوے کی وفاقی سیکرٹری پروین آغا نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر وفد کا استقبال کیا ریلوے کیرج فیکٹری میں نئی بوگیوں کی تیاری اور پرانی کی مرمت کیلئے فیکٹری میں جدید طرز کی مشینری نصب کی گئی
ہفتہ 18 اپریل 2015 17:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) چائنہ نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن کا 13 رکنی وفد چین کے وزیر ٹرانسپورٹ نیشنل ریلویز ایڈمنسٹریشن لیوڈونگ فو کی قیادت میں 5 روزہ سرکاری دورہ پر یہاں اسلام آباد پہنچ گیا۔ وزارت ریلوے کی وفاقی سیکرٹری پروین آغا نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر وفد کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وفد نے پاکستان ریلویز کیرج فیکٹری اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں جنرل مینجر اسد احسان نے وفد کو کیرج فیکٹری کے کام سے متعلق بریفنگ دی۔
وفد کو بتایا گیا کہ ریلوے کیرج فیکٹری میں نئی بوگیوں کی تیاری اور پرانی کی مرمت کیلئے فیکٹری میں جدید طرز کی مشینری نصب کی گئی ہے۔ چینی وزیر ٹرانسپورٹ لیوڈونگ فو نے فیکٹری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کی تعریف کی۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ریلویز کے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہو گا۔ چین کی نیشنل ریلویز ایڈمنسٹریشن کا یہ 13 رکنی وفد اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران حویلیاں اور لاہور بھی جائیگا جہاں وہ ریلوے حکام سے ملاقاتوں کے دوران تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے اور موجودہ تعاون کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لے گا۔
وزارت ریلوے کے ترجمان کے مطابق یہ وفد پیر کو یہاں وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سیکرٹری ریلوے پروین آغا سے بھی ملاقاتیں کرے گا اور پاک چین ریلوے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں تعاون کے مختلف اہم نوعیت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.