نواز شریف ، زرداری ، فضل الرحمن اور الطاف اپنی اپنی اننگز کھیل چکے ،عوام عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ‘ جمشید اقبال چیمہ
میاں برادران کی بادشاہت اب چند مہینوں کی مہمان ہے ،پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ، ملکی سلامتی کے فیصلے مشاورت سے کیے جائیں ‘ رہنما پی ٹی آئی
ہفتہ 18 اپریل 2015 20:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ، آصف زرداری ، فضل الرحمن اور الطاف حسین اپنی اپنی اننگز کھیل چکے ہیں ،اب عوام عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ، پاکستان کسی کی جاگیر نہیں ہے، ملکی سلامتی کے فیصلے مشاورت سے کیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں کینٹ کنٹونمنٹ میں گھر گھر مہم کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ جو جماعتیں عوام کی رائے کا احترام نہیں کرتیں وہ صفہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں ، تحریک انصاف جب بھی برسراقتدار میں آئی عوام کی عزت اور جان و مال کا تحفظ کرے گی ۔پاکستان کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں بلکہ یہ 19کروڑ عوام کا پاکستان ہے جو عوام کو ان کے بنیادی حقوق نہیں دے سکے وہ ملک کیا چلائیں گے ۔(جاری ہے)
اپنے جیبیں بھرنا کوئی کمال نہیں بلکہ عوام کی جیبیں بھرنا اصل کمال ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی عادت ہے کہ جب بھی ملکی سلامتی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا وہ خود کیا کسی سے مشاورت نہیں کی ۔ میاں برادران کی بادشاہت اب چند مہینوں کی مہمان ہے ۔ انہیں اپنے ظلم کے احتساب کے لئے تیاری کرلیں عوام لوٹی ہوئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 19کروڑ عوام عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے اور اس وقت تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جو عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلا کر رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سی پیک نے خطے میں ایک تبدیلی کی قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جو منصوبے کبھی تصور تھے اب حقیقت بن رہے ہیں،احسن اقبال
-
پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق تعلق میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، احسن اقبال
-
تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
-
سرٹیفائیڈ کلاؤڈ اپلائیڈ جنریٹیو اے آئی اقدام تیس ہزار طلباء کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کر رہا ہے، سردارمسعود خان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی سیسری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، 43 قید پاکستانیوں کی واپسی پر اتفاق
-
سرائے گمبیلہ، کوہاٹ روڈ آئندہ ماہ مکمل ہو جائیگا،مظفرآباد مانسہرہ موٹروے سعودی فنڈ کے تعاون سے بنائی جائیگی،اعظم نذیر
-
پاکستان نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے ایران کو تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کردی
-
سینیٹ اجلاس: حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ایسے جمہوریت نہیں چلے گی، شبلی فرا ز
-
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نیا قرض معاہدہ، اہم پیش رفت
-
ترکی میں آوارہ کتوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بل پر ووٹنگ
-
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نیا قرض معاہدہ، اہم پیش رفت
-
پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چین کے وژن کو سراہتا ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.