اعتزاز احسن جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت پیش کریں گے،شہلا رضا

اتوار 19 اپریل 2015 20:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2015ء) سندھ اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے کہا ہے کہ سینیٹر اعتزاز احسن جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے ثبوت پیش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے این اے 246 میں پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں‘ پی ٹی آئی کے امیدوار کو باہر سے لانا پڑا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے این اے 246 میں الیکشن لڑانا تھا۔ انہوں نے ضمنی انتخابات میں خون خرابے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پورے کراچی شہر میں پی ٹی آئی کا ووٹ نہیں ہے انہوں نے آپریشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جرائم پیشہ افراد خواہ وہ بلاول ہاؤس میں یا نائن زیرو میں ہوں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :