چینی صدر کا دورہ پاکستان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

پیر 20 اپریل 2015 13:42

چینی صدر کا دورہ پاکستان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا

بیجنگ/لندن /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) چینی صدر کا دورہ پاکستان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ،برطانوی نشریاتی ادارے نے چینی صدر کے دورہ پاکستان اور معاہدوں کو نئی سپر ہائی وے کا نام دیا جبکہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو گیم چینجر کہا ہے۔بھارتی میڈیا میں بھی چینی صدر کے دورے کو خاصی اہمیت حاصل رہی۔

چینی صدر کے دورہ پاکستان پرعالمی میڈیا نے ملا جلا ردعمل دیا۔چینی صدر کا دورہ پاکستان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے چینی صدر کے دورہ پاکستان اور معاہدوں کو نئی سپر ہائی وے کا نام دیا ہے، جبکہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو گیم چینجر کہا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز کی مطابق چین کے صدر پاکستان کے انفراسٹرکچرکو اربوں روپوں کی امداد فراہم کرینگے۔

اس کے علاوہ بھارتی میڈیا میں بھی چینی صدر کے دورے کو خاصی اہمیت حاصل ہے۔ این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چینی صدر کا پاکستان کا دورہ دو بھائیوں کے درمیان ملاقات ہے۔ سی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء بی این کا کہنا ہے کہ چین گوادر بندرگاہ کی اہمیت جانتا ہے اور بہتر سہولیات کے حصول کیلئے چینی صدر کا دورہ پاکستان خطے کیلئے دور رس اقدامات کا حامل ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورے میں تقریبا پچاس ارب ڈالرز کے معاہدے متوقع ہیں۔ دی ہندو،زی نیوز،اور ٹائمزناوٴ نے بھی چینی صدر کے دورہ پاکستان کو سرفہرست رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :