بنارس یاترا نےدیپیکا کو روحانی طور پر پر سکون کر دیا۔
سمیرا فقیرحسین پیر 20 اپریل 2015 15:41
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء): بھارتی فلمسٹار دیپیکا پاڈو کون کا کہنا ہے کہ تاریخی شہر بنارس سے متعلق انہیں ہمیشہ آگہی رہی ہے کیونکہ وہ اس شہر میں پہلے بھی جااتی رہی ہیں تاہم اس بار بنارس کے دورے نے مجھے روحانی سکون دیا ہے. بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی فلمسٹار کا کہنا تھا کہ شوجیت سرکار کی آنے والی فلم 'پیکو' کی شوٹنگ کے لیے دو ہفتے بنارس قیام کیا.
اور اپنے قیام کے دوران وہاں کے مقامی کھانوں کا لطف اٹھایا جبکہ بنارس کے بازاروں سے اپنے دوستوں کے لیے تحائف بھی خریدے. موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دیپیکا بنارس میں قیام کے دوران وہاں موجود مشہور مندروں اور گھاٹوں پر بھی گئیں.(جاری ہے)
دیپیکا نے اپنے اس سفر کو روحانی سفر سے تعبیر کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ میں ان جگہوں پر پلے مرتبہ آئی ہوں اور یہاں آ کر مجھے بہت سکون ملا ہے.
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے گھومنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا. انہوں نے بتایا کہ ایک دن ہم لوکیشن تبدیل کرنے والے تھے، ہمارے گروپ نے ہمیں کار میں ہی رہنے کی تلقین کی لیکن چونکہ ہمیں سڑکوں پر چہل قدمی کا موقع کم ملتا ہے لہٰذا میں اور عرفان کار سے نکل کر سڑک پر چہل قدمی کرنے لگے ، اگرچہ چہل قدمی مختص تھی مگر یاد گار بن گئی. اور پھر سڑک کنارے دکان پر پیڑ کے نیچے بیٹھ کر چائے بھی پی. واضح رہے کہ اس فلم میں دیپیکا کے ساتھ عرفان خان اور امیتابھ بچن بھی کام کر رہے ہیں جبکہ فلم مئی میں ریلیز ہونے والی ہے.مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.