سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کے نظام کو شفاف بنائی جائیں،مظفر سید
پیر 20 اپریل 2015 16:31
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کے نظام کو شفاف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو مہینوں کے اندر صوبے میں موجود تمام ناکارہ گاڑیوں کی نیلام کویقینی بنائی جائے ۔ وہ پشاور میں سکریپ قرار دےئے جانے والی گاڑیوں کے نیلامی کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔
نیلامی کی تقریب میں خزانہ ، ایڈمنسٹریشن اور ایکسائز کے محکموں کے نمائندے موجود تھے۔ اس موقع پر کھلے بولی کے زریعے 52سکریپ گاڑیوں کو نیلام کے لئے پیش کیا گیا ۔ وزیر خزانہ نے ناکارہ قرار دےئے جانے والی گاڑیوں کی نیلامی میں تاخیر اور قیمتی گاڑیوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے نیلامی کے طریقہ کار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
اُنہوں نے ناکارہ گاڑیوں کو مناسب قیمت پر فروخت کرنے کے لئے ایڈمنسٹریشن ، ایکسائز اور خزانہ کے حکام پر مشتمل کمیٹی کو باقاعدہ گاڑیوں کا جائزہ لینے اور تفصیلات مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔
اُنہوں نے نیلامی کے طریق کار کی اصلاح کی ہدایت کرتے ہوئے اس سے سرکاری خزانے کے لئے زیادہ آمدنی حاصل کرنے اورخریدنے والوں کو غیر ضروری پچیدگی سے بچانے کے لئے اقدامات کو لازمی قرار دیا ۔ اُنہوں نے ناکارہ قرار دینے والی گاڑیوں کے ضیاع اور اس سے خزانے کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ اُنہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ وہ دو مہنیوں کے بعد حکومت کے پاس کوئی بھی ناکارہ یا سکریپ گاڑی نہیں ہونی چاہیے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.