اسمبلی میں خواجہ آصف کے شرمناک رویے سے ممبران ،پارلیمنٹ کا تقدس پامال ہوا ہے،میاں جمشیدالدین
پیر 20 اپریل 2015 16:31
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و صدر پی ٹی آئی ضلع نوشہرہ میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ اسمبلی میں خواجہ آصف کے شرمناک رویے سے فاضل ممبران اور پارلیمنٹ کا تقدس پامال ہوا ہے ۔پی ٹی آئی کے ارکان بکاؤ مال نہیں بلکہ بھاری مینڈیٹ کے ساتھ عوامی نمائیند گی کر رہیں ہیں اور پاکستان کی پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔
یہ بات اُنہوں نے صوبائی ممبران اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہی ۔ اُنہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا سپیکر فاضل ممبران کو تحفظ دینے اور ایوان کی کاروائی آئین اور قانون کے مطابق بطریق احسن چلانے میں ناکام ہوئے ہیں اور پاکستان کے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ سپیکر موصوف نے مشترکہ اجلاس کے دوران منت سماجت پر بلائے ہوئے پی ٹی آئی کے فاضل ممبران کے ساتھ خواجہ آصف کے شرمناک اور غیر اخلاقی رویے پر کیا ایکشن لیا ہے جنہوں نے دیدہ دلیر ی کے ساتھ پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.