پنجاب حکومت گندم خریداری کا ٹارگٹ 5 ملین تک بڑھائے، عوامی تحریک پنجاب
نجی شعبہ کی عدم دلچسپی کے باعث کسان ایک ہزار روپے من میں گندم بیچنے پر مجبور ہے،92فیصد چھوٹا کاشتکار خصوصی مدد کیلئے حکومت کی طرف دیکھ رہا ہے صوبائی صدر بشارت جسپال کا اجلاس سے خطاب
پیر 20 اپریل 2015 17:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کا ہنگامی اجلاس صوبائی صدر بشارت جسپال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت گندم خریداری کا ٹارگٹ 5 ملین ٹن تک بڑھائے ،سرکاری گوداموں میں پڑے ہوئے سرپلس سٹاکس کی وجہ سے نجی شعبہ کھلی مارکیٹ سے گندم خریداری میں دلچسپی نہیں لے رہا جس کی وجہ سے گندم کی قیمت کھلی مارکیٹ میں ایک ہزار روپے سے بھی نیچے آ گئی ہے، بہاولپور اور رحیم یار خان کے کاشتکار بری طرح لٹ رہے ہیں اور وہ خصوصی مدد کیلئے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
اجلاس میں نائب صدور پنجاب ،چودھری مظہر دیونہ آصف سلہریہ، حبیب اﷲ بٹ، قاری مظہر، سید شاہد شاہ، راجہ زاہد اور ریحان مقبول نے شرکت کی۔ بشارت جسپال نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکار چاول ،کپاس اور آلو کی فصلوں میں ناقابل تلافی نقصان برداشت کر چکے ہیں اب گندم کی فصل ان کی آخری امید ہے یہیں سے انہوں نے آئندہ کی کھیتی باڑی کیلئے وسائل حاصل کرنے ہیں اور جسم اور جان کا رشتہ قائم رکھنا ہے، اگر حکومت نے کسان دشمنی ترک نہ کی تو کسان پاؤں پر کھڑا نہیں رہ سکے گاجس کی سزا صنعت اور قومی معیشت بھگتے گی اور پھر آئی ایم ایف کا قرضہ پروگرام حکومت کو سنبھالا دے سکے گا اور نہ ہی چین کی46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مفید ثابت ہوگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کا ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے کسانوں کوسبسڈی دینے کافیصلہ
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.