چنیوٹ ، شمس ٹیکسٹائل مل کو فوری چالو کرنے کے سرکاری حکم سے سینکڑوں مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پیر 20 اپریل 2015 20:07

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) شمس ٹیکسٹائل مل کو فوری چالو کردینے کے سرکاری حکم سے سینکڑوں مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطابق ایک سال پہلے شمس مل بند ہونے کی وجہ سے 640مزدوروں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہوگئے تھے جس پر پیپلز یونین سی بی اے کے صدر سید غلام عباس شاہ نے مل انتظامیہ کے خلا ف پنجاب لیبر کورٹ نمبر4فیصل آباد میں رٹ پٹیشن دائر کی جس پر گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مل کی بندش فوری طور پر ختم کرنے کا حکم سنا دیا جس پر مزدوروں میں خوشی کی لہردوڑ گئی اس فیصلہ پر شمس مل فیصل آباد روڈ پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں حاجی محمد اسلم صدر جانبار فیڈریشن پاکستان، میاں شہباز احمد صدر آل ورکر یونین پنجاب اور سہیل مجید ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے شرکت کی تقریب میں شمس ملز کے مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیپلز یونین سی بی اے کو متعدد بار پیسوں کا لالچ دیا گیا لیکن یونین مزدوروں کے مفاد جنگ لڑتی رہی اور بالاخر جیت مزدوروں کی ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے جائز مطالبات مالکان تک پہنچائیں گے اگر وہ ہمارے جائز مطالبات نہ ماننے تو ہم دوبار ہ ہڑتال پر چلیں جائیں گے تقریب میں حاجی محمد اسلم ، میاں شہباز ، سہیل مجید ، محمد اسحاق ، سیدغلام عباس شاہ ، سید مظاہر عباس شاہ ، محمدریاض بالا، حاجی امداد شاہ اور سید اظہر شاہ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔