ایک ساتھ آزادی حاصل کی ،چین کہاں پہنچ گیا اور ہم کہاں کھڑے ہیں، سراج الحق
چین سے سبق سیکھنا ہوگا،ہمارے پاس باصلاحیت نوجوان ہیں،کرپشن ایک ناسور کی شکل میں ہمیں دیکم کی طرح کھوکھلا کر دیا ہے، کرپشن کیخلاف جہاد کرنا ہوگا، میڈیا سے گفتگو
پیر 20 اپریل 2015 22:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ چین کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ،ہمیں چین سے سبق سیکھنا ہوگا ،چین پاکستان کے ساتھ ہی معرض وجود میں آیا تھا ،آج چین دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے اور ہم لوگ کہاں کھڑے ہیں،پاکستان میں چین سے زیادہ باصلاحیت نوجوان موجود ہیں مگر کرپشن کی وجہ سے ملک میں موجود اشرافیہ نے ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ضائع کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ادارہ نورالحق میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں آئین و قانون کی بالادستی ہوتی ہے اور وہاں کے عوام اور حکمران برابر ہوتے ہیں ،ہمیں بیرونی خطرات سے زیادہ کرپشن سے خطرہ ہے جو ایک ناسور کی شکل میں ہمیں دیمک کی طرح کھوکھلا کر دیا ہے۔(جاری ہے)
ہمیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہوگا،کراچی میں ہمیشہ الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوتی رہی ہے اور اس بار سلیکشن کو بائیومیٹرک سسٹم کا استعمال کر کے روکا جائے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 7 کروڑ سے زائد سمز کی بائیومیٹرک تصدیق ہو سکتی ہے تو این اے246 میں صرف 2 لاکھ ووٹرز کے لئے بائیومیٹرک سسٹم کیوں نہیں لگایا جا سکتا ،کرپشن اور سیاستدان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،عوام کو دونوں میں سے کسی ایک کا منتخب کرنا ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ کراچی کی عوام اس بار ان لوگوں کو موقع دیں جن پر کرپشن اور پلاٹوں پر قبضے کا کبھی الزام نہ لگا ہو،تحریک انصاف این اے246 کے ضمنی انتخابات کے دوران دوستانہ میچ کھیلیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچ اور ووٹ کے ذریعے انقلاب لانا ہوگا ،کراچی اور ملک کے دیگر حصے لازم وملزوم ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.