پہلے ڈیف ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو ہرا دیا
ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے 128 رنز بنائے ،جواب میں سری لنکا ڈیف ٹیم 110 رنز بنا سکی ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی پاکستان کے معیاری وقت صبح 9 بجے میچ ایل سی سی اے گراونڈ میں شروع ہوگا
منگل 21 اپریل 2015 17:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور میں جاری پہلے ڈیف ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد 18 رنز سے ہرا دیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان عمران شیخ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
اندرا جیت یادیو 68 رنز کے نمایاں سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ بھارت کی جانب سے ویپل پاٹیل اور اندرا جیت یادیو نے اننگز کا آغاز کیا۔ 11 کے سکور پر پہلی وکٹ پاٹیل کی گری انہوں نے 4 رنز بنائے۔ 51 کے ٹوٹل پر بھارت کو دوسرا نقصان پارتھ گجر کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ انہوں نے 20 رنز بنائے۔ یادیو نے جارحانہ اندار اپنانے کی کوشش کی جس سے بھارت کا سکور 81 پر پہنچ گیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائیویٹ چیٹ لیک کرنے پر روہت شرما کی بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید
-
مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
-
روم ، جرمن سٹارالیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
-
قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
-
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کراچی ایسوسی ایشن کے عہدداران معطل
-
پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ کی ٹکٹ بیس بال مقابلے کی ٹکٹ سے بھی مہنگی ہوگئی
-
کرسٹیانو رونالڈو نے آخر کار اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں بارے بتا دیا
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فخر زمان نے اپنا رول بتا دیا
-
روہت شرما نے مزید پاک بھارت کرکٹ میچوں کی خواہش کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.