کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کردار اور کارکردگی کو ووٹ ملے گا‘میاں مقصوداحمد
سیاست کے نام پر حقوق غصب کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے‘امیرجماعت اسلامی لاہور
منگل 21 اپریل 2015 18:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کردار اور کارکردگی کو ووٹ ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسوں سے جماعت اسلامی پی پی 155کے امیر شریف الحق ، پی پی 156کے امیر عبدالرشید مرزا ، وقار ندیم وڑائچ، عبدالحفیظ اعوان ، لاہور کینٹ وارڈنمبر 4کے امید وار خالد صدیقی ، وارڈ 8 کے امید وار سکندر اعظم ، وارڈ 7کے امید وارعبدالرزاق ، والٹن کینٹ وارڈ نمبر 10کے امیدوار حافظ لئیق ،وارڈ 6کے امید وار خبیب نذیر اور والٹن کینٹ وارڈ 2کے امید وار ذکی الدین شیخ نے بھی خطاب کیا ۔
انھوں نے کہا جماعت اسلامی کے امیدوار منتخب ہو کر سارے دعوے وعدے سچ ثابت کریں گے اور عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کریں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کو آزمائے ہوئے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا اور اس سے قبل بھی قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں نے پاکستان کی معیشت کو بانچھ کر دیا ہے قومی معیشت کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ اب آزمائے ہوئے کو نہ آزمایا جائے اور عوام جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دیں اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کا ضامن ہو سکتا ہے ۔
جماعت اسلامی کی محب وطن اور بے داغ قیادت ہی ملک کو درپیش مسائل و چیلنجز سے نجات دلاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کے سیاست کے نام پر حقوق غصب کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے اور ترقیاتی فنڈز کی ایک ایک پائی ایماندار کے ساتھ عوام پر خرچ ہو گی عوام کی امانتوں کا دیانتداری سے استعمال ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.