دہشتگردوں کے پاس صرف دو راستے ہیں ، ہتھیار ڈال دیں یا مرنے کیلئے تیار ہوجائیں،دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں وہ دہشتگردوں کے خاتمے میں فورسز کا ساتھ دیں، تربت میں مزدوروں کے قتل میں ملوث پانچ دہشتگردوں سمیت دیگر کو کیفرکردارتک پہنچایا گیا باقی بھی نہیں بچ سکیں گے
آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن کا تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
منگل 21 اپریل 2015 21:07
ڈیرہ مرادجمالی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے دہشتگردوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے پاس صرف دو راستے ہیں یا تو سرینڈر کردیں یا مرنے کے لیے تیار رہیں،دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں وہ دہشتگردوں کے خاتمے میں فورسز کا ساتھ دیں، تربت میں مزدوروں کے قتل میں ملوث پانچ دہشتگردوں سمیت دیگر کو کیفرکردارتک پہنچایا گیا باقی بھی نہیں بچ سکیں گے ۔
وہ منگل کو ڈیرہ مرادجمالی میں شہید کیپٹن سعیدایف سی سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی ایف نے کہاکہ بلوچستان میں ایف سی تعلیم کے فروغ کے لئے 36سکولزقائم کئے ہیں کیونکہ بچے ہمارے مسقتبل ہیں پسماندہ اورشہروں علاقوں کاتعلیم فرق خاتمہ ضروری ہے انہوں نے کہاکہ دھشتگردبیررونی ہاتھوں میں کھیلاچھوڑکر امن کا راستہ اختیارکریں کیونکہ اب بلوچستان کی عوام بھی امن میں خلل ڈالنے والوں سے نفرت کرنے لگی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی عوام بہادراورمحب وطن ہیں مگر چندمٹھی بھرعناصرہمارے بچوں کو بہکارہے ہیں اورریاست کی رٹ کو چلینج کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ پرامن ہوکرسلینڈرکریں اورقومی دھارے میں شامل ہوجائیں اس موقع پرسابق وزیراعظم ورکن قومی اسمبلی میر ظفراﷲ خان جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کیلئے اگرمیرایامیرے بیٹوں کی قربانی طلب ہوئی تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ اقتداراورکرسی ذاتی عناپرستی مفادات کو بالاتاک رکھ کر علاقوئی اجتماعی سوچ کو اپنا کر لوگوں کی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ ترقی ،خوشحالی اورامن ہمارامقدربنے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.