عوام کے مفاد پر سمجھوتہ نہ دباؤ قبول کریں گے، عبد المالک بلوچ
۔ ہڑتال کرنا سب کا حق ہے لیکن سڑک بند کرنا اور کوئی بھی ایسا عمل جس سے عوام کو تکلیف پہنچے ہر گز قابل برداشت نہیں حکومت نے شہر سے بس اڈوں اور ٹرمینلز کو ہزار گنجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا،وزیراعلیٰ بلوچستان
بدھ 22 اپریل 2015 23:01
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن 22اپریل۔2015ء)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک عوام کا مفاد مقدم اور ہر چیز سے بڑھ کر ہے عوام کے مفاد پر نہ تو کوئی سمجھوتہ کریں گے اور نہ ہی کوئی دباؤ قبول کریں گے۔ ہڑتال کرنا سب کا حق ہے لیکن سڑک بند کرنا اور کوئی بھی ایسا عمل جس سے عوام کو تکلیف پہنچے ہر گز قابل برداشت نہیں حکومت نے شہر سے بس اڈوں اور ٹرمینلز کو ہزار گنجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپورٹرز کی مختلف ایسوسی ایشنوں کے مشترکہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جس نے عبدالقادر رئیسانی کی قیادت میں بدھ کے روز یہاں ان سے ملاقات کی صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ، نواب محمد خان شاہوانی، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، سردار اسلم بزنجو، رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اﷲ ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، سیکرٹری داخلہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن، سی سی پی او کوئٹہ، ڈی جی کیو ڈی اے ، ایس ایس پی ٹریفک، اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.