بینظیر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کی جانب سے 9 ویں روز بھی مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا گیا

جمعرات 23 اپریل 2015 22:38

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء)بینظیر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کی جانب سے 9 ویں روز بھی مطالبات کے حق میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دہرنا دیا گیا، اس موقعہ پر طلبہ سلمان خان سومرو، علی نواز ہیسبانی، واحد بخش اور دیگر کا کہنا تھا کہ اندرونی سندھ میں یہ اہم اور واحد ادارہ ہے جو اندرونی سندھ ک طلبہ کو گریجوئیٹ اور پوسٹ گریجوئیٹ مہیا کررہا ہے یہ ادارہ سال 2012 میں قائم کیا گیا تھا ویسے تو اس ادارے میں کئی مسائل ہیں لیکن ان مسائل میں سے اہم مسائل پاکستان نرسنگ کاؤنسل کی جانب سے رجسٹریشن نہ دینا ہے جس کے باعث کئی طلبہ کا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے، طلبہ نہ حکومت سندھ سے اپیل کی کہ ہمارا مستقبل بچانے کے لیے نرسنگ کالج کو رجسٹرڈ کیا جائے بصورت دیگر طلبہ مجبور ہوکر اہم قدم اٹھائیں گے جس کی ذمہ داری حکومت سندھ اور یونیورسٹی کی نااہل انتظامیہ پی عائد ہوگی۔