آئندہ ماہ شیڈول انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے محمد رشید ملک کو کوآرڈنیٹر مقرر

جمعہ 24 اپریل 2015 13:10

آئندہ ماہ شیڈول انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے محمد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) نے پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں آئندہ ماہ شیڈول انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے محمد رشید ملک کو کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔ ایونٹ 20 سے 26 مئی تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

رشید نے بیجنگ سپورٹس یونیورسٹی سے گریجویٹ کر رکھا ہے اور انہیں ساف گیمز، ورلڈ ماسٹرز پاورلفٹنگ چمپئن شپس، پہلی کامن ویلتھ پاورلفٹنگ چمپئن شپس سمیت کئی انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ ایونٹس کا انعقاد کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آئندہ ماہ لاہور میں شیڈول انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔