ایم کیو ایم کا مقابلہ کیا،ن لیگ کی طرح میدان خالی نہیں چھوڑا،شاہ محمود قریشی
جمعہ 24 اپریل 2015 14:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں متحدہ کے امیدوار کو مبارکباداور عمران اسماعیل کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں،عمران اسماعیل نے جرات اور بہادری کے ساتھ ایم کیو ایم کا مقابلہ کیا،مسلم لیگ (ن) کے ڈر کے مارے اپنا امیدوار سے ہتھیار نہیں ڈلوائے،تحریک انصاف کو ووٹ ڈالنے والوں نے جہاد کیا،جماعت اسلامی نے ہمارا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کر کے خود بھی کچھ حاصل نہیں کیا اور ہمارا بھی نقصان کیا،آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم کی 10 نشستیں پر تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے این اے 246 میں ضمنی الیکشن میں سیاسی عمل میں حصہ لیاہے مسلم لیگ (ن) کی طرح ہتھیار نہیں ڈالے اور نہ ہی میدان خالی چھوڑا ہے ،مسلم لیگ (ن) نے ڈر کے مارے اپنا امید وار بھی کھڑا نہیں کیا اور ایم کیو ایم کے لئے میدان خالی چھوڑ دیا ،انہوں نے کہا کہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کے کامیاب امید وار کنور نوید کو دلی طور پر مبارکباد پیش کرتاہوں اور ساتھ ہی تحریک انصاف کے امید وارکو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے جرات اور بہادری کے ساتھ ایم کیو ایم کا مقابلہ کیا اور کراچی میں خوف کی فضاء کو ختم کر دیا ہے،عمران اسماعیل نے این اے 246 میں بھر پور مقابلہ کر کے کراچی کے خوف کے بت کو توڑدیا ہے،انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں 23 ہزار سے زائد لوگوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے کو سربلند کیا اور پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے پر مہر لگائی ،ووٹ دینے والوں کو مجاہد سمجھتا ہوں،عوام جان ہتھیلی پر رکھ کر گھروں سے نکلے اور انہوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیکر جہاد کیا ،بلے پر مہر لگانے والے تمام کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں،کراچی میں ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی میں حقیقت میں صرف دو پارٹیاں ہیں ایک ایم کیو ایم اور دوسری نئی ابھرتی ہوئی تحریک انصاف ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو قید کرنے والے کروڑوں لوگوں کے دلوں سے کیسے نکالیں گے
-
عالمی برادری افغان عوام کو اکیلا نہ چھوڑے، یو این اعلیٰ اہلکار
-
ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی گئی
-
اسرائیل رفح میں فوجی کارروائیاں بند کرے، عالمی عدالت کا حکم
-
بھارت میں انتخابی حربے اور مسلمانوں کا خوف
-
اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے
-
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
-
وفاقی وزیرجام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ نہیں، بوریل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.