پشاورمیں دہشت گردی کی کوشش ناکام،4دہشت گردگرفتار ‘خاصہ فورس کی وردیاں بر آمد

جمعہ 24 اپریل 2015 15:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)پولیس نے پشاور کے علاقے میں کاروائی کے دوران دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اْن کے قبضے سے خاصہ دار فورس کی وردیاں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی اسلحہ اور بارودی موار برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کوایس ایس پی آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں محمد سعید کے مطابق ناصر باغ میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران مشکوک گاڑی کو روک کر اس میں سوار چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

جن کے قبضے سے چار کلاشنکوفیں ایک پستول ہزاروں کارتوس چھ ڈیٹو نیٹرز کے علاوہ گھی کے ڈبے میں چھپایا گیا بارودی مواد جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق تین دہشت گردوں کا تعلق خیبر ایجنسی اور ایک کا افغانستان سے ہے۔