لاہور،نا معلوم افراد کی 12 سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کے بعد مبینہ زیادتی
حالت غیر ہونے پر سڑک کنارے پھینک کر فرار‘بچی طبی امداد کیلئے میو ہسپتال داخل ‘ اہل خانہ کا پولیس کی کارروائی نہ کرنے پر شدید احتجاج ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب کا واقعے کا نوٹس، پو لیس سے رپورٹ طلب کر لی
جمعہ 24 اپریل 2015 18:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) صوبائی درالحکو مت کے علاقہ لوئر مال کی قریبی آبادی کے رہائشی ویگن ڈرائیور ممتاز کی 12 سالہ بیٹی کو اغواء کرنے کے بعدنا معلوم افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا‘حالت غیر ہونے پر سڑک کنارے پھینک کر فرار‘بچی طبی امداد کیلئے میو ہسپتال داخل ‘ ڈاکٹرز نے صحت کو تسلی بخش قر اردیدیا‘ اہل خانہ کا پولیس کی طرف سے کارروائی نہ کرنے پر شدید احتجاج جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی۔
جمعرات کے روز گھر سے دودھ لینے بازار گئی لیکن واپس نہ آئی ۔ جس پر اہل خانہ نے بچی کی تلاش شروع کر دی لیکن اس کا کہیں سراغ نہ مل سکا ۔ گزشتہ روز سڑک کنارے سے بچی بیہوشی کی حالت میں مل گئی جسے طبی امداد کے لئے میو ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسکی حالت تسلی بخش ہے۔(جاری ہے)
بچی کے اہل خانہ کے مطابق بچی کو اغواء کرنے کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے تعاون نہیں کر رہی ۔
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ اورشواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جسکی روشنی میں کارروائی آگے بڑھ سکے گی ۔ بچی کے اہل خانہ نے پولیس کی طرف سے ملزما ن کی گرفتاری کے لئے کارروائی نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔بچی کے والد ممتاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے اور درندگی کے واقعے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.