سرگودھا ، کنٹونمنٹ بورڈ کی 10 نشستوں پر انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز پر سخت سکیورٹی کے ہائی الرٹ انتظامات کئے گئے

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ سرگودھا کی 10 نشستوں پر انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز پر سخت سکیورٹی کے ہائی الرٹ انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون اور کیمرہ لے جانے پر پابندی عائد تھی صرف پولنگ اسٹیشنز کے اندر ان افراد کو داخلے کی اجازت تھی جن کے ووٹ تھے اور ان کے پاس شناختی کارڈ تھا باقی کسی غیر متعلقہ شخص کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔