تحریک انصاف واحد ملک گیر پارٹی ہے، آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حیثیت نوشتہ دیوار ہے،پارٹی رہنماء
قانون کی بالادستی کیلئے عمران خان کی جدوجہد کو زبردست خراج تحسین ، مقررین کا پارٹی کے انیسویں یوم تاسیس پر خطاب
ہفتہ 25 اپریل 2015 21:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے انیسویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 19پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور پارٹی پرچم لہرانے کی تقریب عمل میں لائی گئی۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور ممبر اسمبلی نفیسہ خٹک، علی نواز اعوان، راجہ جمیل عباسی، چوہدری الیاس مہربان، نعیم خان غلام نبی اور طاہر جمیل نے اس موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔
مقررین نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی طویل سیاسی اور قانون کی بالادستی کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں عوام کے اندر اپنا وجود رکھتی ہے۔(جاری ہے)
ممبرنیشنل اسمبلی نفیسہ خٹک نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں اسی سال شفاف انتخابات کا انعقاد متوقع ہے اور ایسی صورت میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے۔
تحریک انصاف اسلام آباد کے رہنما علی اعوان نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور سماجی انصاف کی فراہمی اور کرپشن سے پاک معاشرہ تحریک انصاف کی اصل منزل ہے۔ ہم اقتدار میں آکر ملک کی خود مختاری اور عوام کی عزت نفس کو بحال کریں گے۔ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.