ایف پی سی سی آئی ممبر باڈیز کو بہت اہمیت دیتا ہے، عبدالرحیم جانو
REAP اورTAAP جیسی ایسویشنز کی ملکی تجارت کے فروغ کے لئے سرگرمیاں انتہائی اہمیت کا حامل ہیں اور بزنس کمیونٹی کے لئے حوصلہ افزاء ہیں
ہفتہ 25 اپریل 2015 21:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے قائم مقام صدر عبدالرحیم جانو نے کہاہے کہ ایف پی سی سی آئی ممبر باڈیز کو بہت اہمیت دیتا ہے اور REAP اورTAAP جیسی ایسویشنز کی ملکی تجارت کے فروغ کے لئے سرگرمیاں انتہائی اہمیت کا حامل ہیں اور بزنس کمیونٹی کے لئے حوصلہ افزاء ہیں۔ یہ بات انہوں نے حنیف رنچ چیرمین ٹریول ایجینٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان TAAP اور یحییٰ پولانی کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات میں کہی ۔
جنھوں نے فیڈریشن ہاؤس کا دورہ کیا۔اس ملاقات میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور اکرام راجپوت ، شاہنواز اشتیاق اور TAAP کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ عبدالرحیم جانو نے کہا کہ TAAP اپنے ممبران کے مسائل اور ملکی معیشت سے پوری طرح آگاہ ہے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے ہم ان کے لئے بھرپور آوازاٹھائیں گے تاکہ TAAP کے مسائل حل ہوں ۔(جاری ہے)
TAAP کے چیئرمین حنیف رینچ نے کہا کہ حکومت نے ٹریول ایجنٹس کو ٹیکس وصولی کرنے والا ادارہ بنادیاہے اور ایف پی سی سی آئی اور TAAP کی مشاورت کے بغیر ٹیکس لاگو کر دیئے جاتے ہیں ۔
ایف پی سی سی آئی اس سلسلے میں حکومت سے بات چیت کرئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایڈین ہائی کمیشن سے بزنس ویزوں کے جلد اجراء کے بارے میں بات کی جائے ۔ کیونکہ انڈین اداروں کی دعوت پر ہی ہم وفد تیار کرتے ہیں لیکن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں اپنا پروگرام منسوخ کرنا پڑتا ہے۔ عبدالرحیم جانو قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی نے TAAP کو فیڈریشن چیمبر کے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.