ملزمان کی طرف سے 20 ایکڑ گندم کے ڈیرے کو آگ لگانے کے خلاف مالک متاثر گل محمد جعفری کا اپنے عزیزوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

ہفتہ 25 اپریل 2015 21:54

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)شکارپور میں گذشتہ دن ملزمان کی طرف سے 20 ایکڑ گندم کے ڈیرے کو آگ لگانے کے خلاف مالک متاثر گل محمد جعفری نے اپنے عزیزوں علی شیر اور میر ہزار جعفری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سبز علی جعفری ، موج علی ، حریف ، وسند جعفری ، امین جعفری نے مل کر میرے 20 کے گندم کے فصل کے ڈیرے کو آگ لگائی ہے جس سے 800 من جل کر خاکستر ہو گیا ہے انہوں کے کہا کہ مذکورہ ملزمان نے میرے ڈیرے کو آگ لگا کر دس لاکھ سے زائد کا نقصان کیا ہے اب ملزمان نے مجھے دھمکیاں دے رہیں کہ آپ کے گھر کو آگ لگا کر جان سے مار دیں گے میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں میرے ساتھ ناحق ظلم ہوا ہے میری ملکیت تباھ کی گئی اب جان کے پیچھے پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان غنڈہ اور بدماش قسم کے لوگ ہیں مجھے انصاف فراہم کر کہ ملزمان کو گرفتار کر کہ سخت سزا دی جائے اور میری مالی مدد بھی کی جائے۔