حکومت اپنے رویہ کو بہتر کرتے ہوئے عوامی مسائل پر توجہ دے ،اہلسنت والجماعت

پانی ‘ بجلی ‘ سڑکوں اور تعلیم سمیت کئی اہم مسائل حکمرانوں کی توجہ کے منتظر ہیں،بیان

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت اپنے رویہ کو بہتر کرتے ہوئے عوامی مسائل پر توجہ دے پانی ‘ بجلی ‘ سڑکوں اور تعلیم سمیت کئی اہم مسائل حکمرانوں کی توجہ کے منتظر ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عبدالولی فاروقی ‘ مفتی شکر اﷲ معاویہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا شہر ملک کے دیگر شہروں سے ترقی میں کئی سال پیچھے ہے جس کی وجہ اس شہر کو آج تک کوئی بہتر حکمران نہ ملنا ہے آخر کب تک کوئٹہ کی عوام اس گھٹن میں جیتی رہے گی انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن نہ ہونا ہی تمام مسائل کا ذمہ دار ہے بلوچستان میں اہلسنت والجماعت کے کئی امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا اگر بلوچستان میں شفاف انتخابات ہوتے تو آج اس صوبہ کے نقشہ بدل گیا ہوتا انہوں نے حکمرانوں کی کارکردگی کا شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل ان حکمرانوں کا سونا جاگنا عوام کیساتھ پر وزارتیں ملتے ہی اپنے علاقوں کو بھول گئے اسمبلی میں بیٹھے ارکان اگر ایمانداری سے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل پرتھوڑی بھی توجہ دیں تو یقینا ہمارا صوبہ بھی بہت ترقی کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھے ارکان اگر حکومت کی ٹانگنے کھنچنے کے بچائے حکمرانوں کو صوبہ کے درپیش مسائل حل کرانے پر توجہ دلائیں توصوبہ کی حالت بدل سکتی ہے گرمی شروع ہونے سے قبل ہی بجلی اور پانی کے بحران نے شہر میں ڈھیرے ڈال دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ارکان اسمبلی سے گزارش ہے کہ عوام کی حالت زار پر رحم کھاتے ہوئے اس شہر کی ترقی کیلئے کچھ تو کام کریں ۔


متعلقہ عنوان :