چینی صدر شی جن پنگ کا 2014ء میں پاکستان کا دورہ تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے منسوخ ہوا تھا ،چینی اعلیٰ حکام نے خود مجھ سے دورہ منسوخ کرنے کے متعلق بات کی تھی ،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی شاہ محمود قریشی سے بات چیت
اتوار 26 اپریل 2015 19:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2015ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کا 2014ء میں پاکستان کا دورہ تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے منسوخ ہوا تھا اور چین کے اعلیٰ حکام نے خود ان سے دورہ منسوخ کرنے کے متعلق بات کی تھی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن بلاول ہاؤس میں چینی صدر کے دورے کے بعد سیاسی رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر سابق صدر نے یہ بات تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
شاہ محمود قریشی نے جب یہ موقف اختیار کیا کہ چین کے صدر کا گزشتہ سال کا دورہ پاسکتان تحریک انصاف کے دھرنے کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا تھا ، حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ جب تحریک انصاف کا دھرنا جاری تھا تو وہ چین کے دورے پر تھے اور چین کے اعلیٰ حکام نے خود انہیں آگاہ کیا تھا ، چینی صدر کاے دورہ اور دھرنے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے تو شاہ محمود قریشی خاموش ہوگئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
-
خانہ کعبہ کے دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے
-
جام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
انتشاری و بدامنی کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں نہ ہی ریاست اس کی متحمل ہو سکتی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.