کاشتکاروں کے مسائل کے پیش نظر حکومت سندھ 9 لاکھ ٹن کی بجائے 11 لاکھ ٹن گندم خرید یگی ،وزیر اعلیٰ سندھ
باردانہ ایک ہفتے کے اندر کاشت کارو میں تقسیم کر دیا جائیگا، اپوزیشن ارکان غریب کاشت کاروں کی بات نہیں سننا چاہتے ،قائم علی شاہ کا اسمبلی میں اظہار خیال
منگل 28 اپریل 2015 17:43
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کاشت کاروں کے مسائل کے پیش نظر حکومت سندھ 9 لاکھ ٹن کی بجائے 11 لاکھ ٹن گندم خرید کرے گی اور باردانہ ایک ہفتے کے اندر کاشت کارو میں تقسیم کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ اعلان منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں گندم کے مسئلے پر بیان اس وقت دیا ، جب ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کو خراج تحشین پیش کرنے کے لیے قرار داد پر بحث ہو رہی تھی ۔
اپوزیشن ارکان نے وزیر اعلیٰ کی تقریر کے دوران زبردست شور شرابہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کو قرار داد پر بات کرنی چاہئے ۔ شور شرابہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے کاشت کاروں کے مسائل پر بات جاری رکھی ۔ اس کے بعد انہوں نے قرار داد پر بھی بات کی ۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپوزیشن ارکان غریب کاشت کاروں کی بات نہیں سننا چاہتے ۔ ہم کاشت کاروں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ وفاقی حکومت نے یو کرین سے خراب گندم درآمد کی اور یہ گندم سندھ میں استعمال کی ۔ سندھ حکومت کونئی فصل کی گندم کی خریداری کی ضرورت نہیں تھی ۔ اس کے باوجود 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف رکھا لیکن اب اس ہدف میں دو لاکھ ٹن کا اضافہ کر دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گنا کے کاشت کاروں کو 12 روپے فی من اضافی حکومت سندھ کی طرف سے ادا کیے ۔ تاکہ انہیں 160 کی بجائے 172 روپے فی من ادائیگی ہو سکے ۔ اس ضمن میں شوگر ملز مالکان کو سندھ حکومت نے ڈھائی ارب روپے جاری کر دیئے ہیں تاکہ وہ کاشت کاروں کو ادائیگی کر سکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.