پنجاب’’ قبضہ ‘‘گروپوں کیلئے’’ محفوظ تر ین صوبہ‘‘ بن چکا ہے‘ چوہدری محمد سرور
حکمرانوں سے زیادہ قبضہ گروپ زیادہ مضبوط نظر آر ہے ہیں جو حکمرانوں کی بے بسی کا واضح ثبوت ہے
منگل 28 اپریل 2015 18:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب’’ قبضہ ‘‘گروپوں کیلئے’’ محفوظ تر ین صوبہ‘‘ بن چکا ہے‘حکمرانوں سے زیادہ قبضہ گروپ زیادہ مضبوط نظر آر ہے ہیں جو حکمرانوں کی بے بسی کا واضح ثبوت ہے ‘صوبے میں بیڈ گورننس کی وجہ سے پنجاب دیوالیہ پن کا شکا ر ہو رہا ہے ‘کسانوں کو پسند اور نہ پسند کی بجائے میرٹ پر باردانہ تقسیم کیا جا ئے ۔
منگل کے روز اپنے ایک بیان میں چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب کے 30 اضلاع میں 1 لاکھ 16ہزار 350 ایکڑ سے زائدسرکاری زمین قبضہ گروپوں کے زیر قبضہ ہونے سے پنجاب کے حکمرانوں کے گڈگورننس اور قبضہ گروپوں کے خاتمے کی مکمل نفی ہو رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنیوالے بااثر افراد کیخلاف حکومتی مشنری مکمل طور پر بے بس ہو چکی ہے گھربوں روپے مالیت کی قیمتی زمین قبضہ گروپوں سے واگزار کروا کر لیز پر دینے سے سالانہ اربوں روپے ریونیو بڑھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پنجاب کے حکمران صرف باتیں کر نے اور نعرے لگانے کی بجائے صوبے میں قبضہ گروپوں کے خلاف عملی اقدامات کر یں کیونکہ پنجاب میں قبضہ گروپ حکو مت سے زیادہ مضبوط ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کر نے کی بجائے قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے ہر وقت گڈ گور ننس کے جھوٹے نعرے لگانے میں مصروف ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.