تابا فاؤنڈیشن کے تعاون سے انسانی فلاح و بہبود مرکز کے سنگِ بنیاد کی تقریب 2مئی کو اے آر کاٹیجز لاہور کینٹ میں ہو گی

منگل 28 اپریل 2015 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) تابا فاؤنڈیشن کے تعاون سے انسانی فلاح و بہبود مرکز کے سنگِ بنیاد کی تقریب 2مئی کو اے ۔آر کاٹیجز لاہور کینٹ میں ہو گی۔اس مرکز کے لئے ـ"نعم النصیر ویلفیئر ٹرسٹ" نے 23مرلہ اراضی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ اَمر قابلِ ذکر ہے، تاباکے فلاحی منصوبہ کی پہلی تقریب3سال قبل لاہور یوینورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز(لَمز) میں منعقد ہوئی تھی جس کا مقصد انسانی فلاحی تنظیموں کی کاوشوں کو یکجا اور مربوط کر کے بہتر نتیجے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اِن اداروں میں ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

یہ اَمر قابلِ ستائش ہے کہ تابا فاؤنڈیشن نے اب تک ملک میں انسانی فلاح و بہبود کیلئے شب و روز کام کرنے والے افراد اور تنظیموں کو جن کی تعداد 100ہو چکی ہے، اکٹھا کیا ہے۔اس سلسلے میں اب تک سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی نے اپنی ٹھوس کوششوں کی بدولت مستحق افراد کو صحت، تعلیم اور دیہی زندگی کی سہولتوں اور صلاحیتوں میں اضافے اور قدرتی آفات سے عہد براہ ہونے کے لئے کام کرنے والے شعبوں میں بہتر خدمات کو فروغ دینے کیلئے بہت سے مفید اقدامات کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :