جیکب آباد، بجلی کی شارٹ سرکٹ سے رائس مل میں آتشزدگی، 4کروڑ سے زائد مالیت کی مشینری ،دھان کی فصل اورچاول جل کر خاکستر

بدھ 29 اپریل 2015 20:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) بجلی کی شارٹ سرکٹ سے رائس مل میں آتشزدگی، 4کروڑ سے زائد مالیت کی مشینری ،دھان کی فصل اورچاول جل کر خاکستر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے گڑہی سبھایو محلہ میں واقعے بسم اﷲ رائس مل میں گذشتہ شب اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے دیکھتے آگ نے پوری رائس مل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث مشینری، دھان کی فصل اور چاول جل کر خاکستر ہوگئے ،معلوم ہوا ہے کہ مل میں آگ لگنے کے بعد فائر برگیڈ کے عملہ کو طلب کیا گیا مگر فائر برگیڈ کا عملہ روائتی انداز میں تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا ہے، بسم اﷲ رائس مل کے مالک حسین بخش میمن کے مطابق رائس مل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہے جس سے 4کروڑ سے زائد مالیت کی مشینری ، 12ہزار من چاول اور 15ہزار من دھان کی فصل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :