کوئٹہ،آل بلوچستان ٹرانسپورٹ اتحاد کی 7 ویں روز بھی ہڑتال جاری، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

بدھ 29 اپریل 2015 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) آل بلوچستان ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے 7 ویں روز بھی ہڑتال جاری رہی جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے ٹرانسپورٹروں اور حکومت کے درمیان راستہ نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا ملی وطن منی بس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالکبیر بازئی ‘ جہانگیر پانیزئی ‘ نیک محمد پہلوان نے کہا کہ پشتون علاقوں سے آنے والی منی ویگنوں کی ہڑتال بدستور جاری ہے جس کے باعث صوبہ کے دور دراز علاقوں سے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ کی جانب سے حکومت اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان معاملات حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے گزشتہ دنوں بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کیں تاہم حکومت کی جانب سے تاحال ٹرانسپورٹروں سے باضابطہ طورپر ملاقات کا معاملہ شروع نہیں ہوا