خیرپور ، مختلف حادثات وواقعات میں ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی
جمعرات 30 اپریل 2015 13:14
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) مختلف حادثات وواقعات میں ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہنگورجہ قومی شاہراہ پر ٹرالر اور چنگچی کی ٹکر کے نتیجے میں 25 سالہ گلشن زوجہ رانجھن شر اور اس کا 4 سالہ بیٹا جاں بحق جبکہ دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار افرا کا تعلق کوٹری کبیر سے بتایا جاتا ہے پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو حراست میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔
پیر گوٹھ کے علاقے گوٹھ دریا خان جاگیرانی کا رہائشی مزدور نارا صالح پٹ روڈ پر سڑک کی تعمیر کے دوران ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر کچل کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد گھر لائی گئی۔ رسول آباد کے قریب گوٹھ سادی خان کھوکھر میں فائرنگ کرکے شہباز مہر کو قتل کردیا گیا، مقتول خان پور پنجاب کا رہائشی مویشیوں کا تاجر تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.