بھارتی بورڈ بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلی لانے کا سوچنے لگا

جمعرات 30 اپریل 2015 14:48

بھارتی بورڈ بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلی لانے کا سوچنے لگا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) بھارت بھی ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں تبدیلی لانے کا سوچنے لگا۔انیل کمبلے کی سربراہی میں قائم ٹیکنیکل کمیٹی نے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی کے میچز کو زیادہ نتیجہ خیز بنانے کے لیے تجاویز دے دیں،اس میں دن میں اوورز کی تعداد 90 سے بڑھاکر95 کرنا اور پوائنٹس سسٹم میں تبدیلی بھی شامل ہے، ابتدائی تجاویز پر 26 اپریل کو بھارتی بورڈ کی ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں غور کیا جا چکا، بورڈ حکام نے کمیٹی کو حتمی تجاویز آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

رنجی ٹرافی میچز کے لیے ماضی میں پوائنٹس کی تقسیم کا سسٹم مختلف رہا ہے لیکن 2012-13 سیزن میں فتح پر ٹیم کو اضافی پوائنٹ دینے کی روایت ڈالی گئی، کامیابی پر6پوائنٹس10 وکٹ یا اننگز سے جیت پر 7 ہوجاتے، اگرچہ ورکنگ کمیٹی نے ابتدائی تجاویز پر مثبت ردعمل دیا تاہم دن میں اوورز کی تعداد بڑھانے پر اسے کچھ تحفظات ہیں۔

متعلقہ عنوان :