صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کی سول ہسپتال کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ز پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، تین دن میں رپورٹ آجائے گی ، وزیر داخلہ بلوچستان

جمعرات 30 اپریل 2015 21:28

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ز پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تین دن کے اند اس واقع کی رپورٹ مل جائے گی اور انکوائری کا حکم دے دیاگیا ہے یہ بات بلوچستا صوبائی اسمبلی کے جمعرات کے روز اجلاس کے دوران صوبائی وزیر اداخلہ اور صوبائی وزیر صحت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ جمعرات کو سول ہسپتال کوئٹہ میں پولیس کے اہلکار وں اس وقت ایک ڈاکٹر پر فائرنگ کردی جب وہ موٹر سائیکل ہسپتا ل میں داخل ہورہا تھا کیا اس کا جرم یہ ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر سول ہسپتال آیا تھا بڑی بڑی لشگری گاڑیوں میں اگر کوئی آتا ہے تو پولیس والے اس کو سلوٹ کرتے ہیں اور اس کو سلام کرتے ہیں اگر کوئی موٹر سائیکل پر آتا ہے تو اس پر فائرنگ کرتے ہیں میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس واقع کی فوری طورپر تحقیقات کی جائے اور جو بھی اس واقع میں ملوث اس کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہاکہ فائرنگ کے بعد سول ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا انہوں نے کہا جس جگہ یہ واقع پیش آیا ہے وہاں پر دل کی مریض زیر علاج تھے انہوں نے اس وقت قائد ایوان موجود ہے لہذا اس واقع بارے میں پور طورپر تحقیقا ت کرائی جائے او رملزموں کو گرفتار کیا جائے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرا ز بگٹی نے کہا کہ اس واقع کا فوری طورپر نوٹس لیا گیا ہے اور تین اندر رپورٹ ملنے کے بعد جو بھی ملزمان اس واقع میں ملوث پائے گئے ان کو سزادی جائے گی کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی ہوجائے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا جیسے ہی رپورٹ ملے گی اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ واقع قابل افسوس ہے ملزمان کو سزاضرور دی جائے گی۔