ڈیرہ اسماعیل خان،مقامی کاشتکاروں اورزمینداروں کاملزانتظامیہ کی طرف سے گنے کی ادائیگی نہ ہونے کے خلاف احتجاج

جمعہ 1 مئی 2015 17:42

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) میرن شوگرملزانتظامیہ کی طرف سے مقامی کاشتکاروں اورزمینداروں کاملزانتظامیہ کی طرف سے گنے کی ادائیگی نہ ہونے پرزمینداروں اورکاشتکاروں نے ملزکے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا۔احتجاجی کیمپ میں مقامی ضلعی انتظامیہ اورملزانتظامیہ کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

احتجاجی کیمپ میں مقررین کاکہناتھاکہ انہوں نے ملزانتظامیہ کوگنامقررہ وقت پرفراہم کیامگراسکے باوجودبھی زمینداروں اورکاشتکاروں کوانکے گنے کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے ۔

ضلعی انتظامیہ نے ملزانتظامیہ کوگنے کی ادائیگی وقت مقررہ پرکرنے کاپابندبنایاتھاجوکہ اب ضلعی انتظامیہ کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔ملزانتظامیہ کیخلاف کارروائی نہ کرکے مقامی انتظامیہ نے اپنے کردارکومشکوک کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ اگرہمیں گنے کی ادائیگی نہ کی گئی تواپنے احتجاج کادائرہ کاروسیع کردینگے۔