مہران گورنمنٹ کانٹریکٹر اتحاد کی جانب سے پراونشل ہائی وے کے ایس ای او ایس ڈی او نور پھل کے خلاف دوبارہ احتجاجی تحریک کا اعلان

جمعہ 1 مئی 2015 20:21

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) مہران گورنمنٹ کانٹریکٹر اتحاد کی جانب سے پراونشل ہائی وے کے ایس ای او ایس ڈی او نور پھل کے خلاف دوبارہ احتجاجی تحریک کا اعلان کیا گیا جبکہ پریس کلب کے سامنے سعید احمد جتوئی، ریاض احمد لانگاہ اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے 28 دن مسلسل احتجاج کیا تھا جس کے بعد پراونشل ہائی وے کے ایس ای کی ہدایات پر ایگزیکیوٹو ریاض شاہ اور دیگر نے ہمارے احتجاجی کیمپ پر پہنچ کر ہمیں جوس پلاکر احتجاج ختم کروایا تھا جس کے بعد ہم آفس ٹینڈر کے لیے گئے تو ٹینڈر کلارک نے تیش میں آکر ہمیں آفیس سے باہر نکال دیا اور ہمیں سنگین نتائج بھگتے کی دھمکیاں دیں، انہوں نے کہا کہ ٹینڈر کلارک لیاق چن کے پاس کئی مختلف بوگز کمپنیاں ہیں ترقیاتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپیوں کے ٹھیکے اپنی کمپنی کو دلواکر لاڑکانہ کے شہر کو تباہ کردیا ہے جس کے باعث لاڑکانہ میں واٹرسپلائی، ڈرینج کا کام بہتر نہیں ہے اور یہاں کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں، عہدیداروں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ان کے کرپشن کی انکوائری نیب سے کرائی جائے اور لاڑکانہ شہر کو خوبصورت بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔