مودی کا اقتدار بھا رت میں اقلیتو ں کے لئے کسی قہر سے کم نہیں ،امریکی کمیشن
ہفتہ 2 مئی 2015 12:13
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء)امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے کہا کہ بھارت میں نریند ر مو دی کے اقتدار میں آ نے کے بعد اقلیتیں بالخصو ص مسلما ن اپنے آ پ کو پہلے زیا دہ غیر محفو ظ تصور کر نے لگے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان پر حملو ں میں بھی اضا فہ ہو رہا ہے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ عام انتخابات کے بعد سے حزب اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دیتے رہے ہیں اور اقلیتوں کے خلاف حملوں اور راشٹریا سیوک سنگھ اور وشا ہندو پریشد جیسی انتاہ پسند تنظیموں کی طرف سے مذہب کی جبری تبدیلی کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ سال دسمبر میں ہندو گروہوں نے چار ہزار مسیحی خاندانوں اور ایک ہزار مسلم گھرانوں کے افراد کو اتر پردیش میں ’گھر واپسی‘ کے نام سے چلائی جانے والی مہم میں جبری طور پر ہندو بنانے کا اعلان کیا تھا۔(جاری ہے)
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ باوجود ایک سیکولر جمہوریت ہونے کے بھارت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے جس سے اقلیتوں کے خلاف جرائم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
ادھر بھارت کی وزارتِ خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پینل کی رپورٹ بھارت کو نہیں سمجھتی۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کی ترجمان وکاس سروپ نے کہا کہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کے آئین اور معاشرے کے بارے میں اس کی معلومات محدود ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ رپورٹ کو توجہ کے قابل نہیں سمجھتیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کی پیش گوئی
-
سعودی عرب میں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کے قانون میں ترمیم
-
آسٹریلیا کا بھارتی جاسوس نیٹ ورک بے نقاب ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار
-
ترکیہ کا فلسطینیوں کی نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
-
امریکی ڈیموکریٹس کا رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.