راجن پور :گندم کی بھرائی کیلئے باردانے کا حصول ناممکن
ہفتہ 2 مئی 2015 14:17
راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) راجن پور میں گندم کی بھرائی کیلئے باردانے کا حصول ناممکن ہوگیا، باردانہ من پسند افراد میں تقسیم ہونے کی شکایات پر کاشتکار سراپا احتجاج بن گئے۔
(جاری ہے)
راجن پور کے فوڈ سنٹرز میں خالی بوریوں کے حصول کیلئے صبح سے شام تک کسان پٹواریوں کی جانب ملنے والے سرٹیفکیٹ کی پرچیاں تھامے گزار دیتے ہیں،مگر ہر روز سنٹرز پر تعینات عملہ اگلے روز پر ٹرخا دیتا ہے،کسانوں کا کہنا ہے کہ بااثر افراد میں خالی بوریاں تقسیم کی جارہی ہیں،گندم کھلے آسمان تلے پڑی ہے،وہ کیا کریں۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ فوڈ سنٹرز کا عملہ فرضی ناموں پر ٹوکن اجراء بناکر خالی بوریاں مڈل مین کے ہاتھوں فروخت کر رہا ہے،انتظامیہ کی جانب سے مانیٹرنگ سب ڈرامہ ہے۔فوڈ سنٹرز پر تعینات عملے کا کہنا ہے کہ شفاف قرعہ اندازی کے زریعے باردانہ تقسیم کیا جارہا ہے،جعلسازی کرنیوالے ایک مڈل مین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔کسانوں نے باردانہ کی عدم فراہمی اور من پسند افراد میں تقسیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں20روپے کلو کمی
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
-
زرمبادلہ کے ذخائر17کروڑ64لاکھ ڈالر بڑھ گئے
-
پٹرول وآٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود منافع خورقیمت کم نہیں کررہے۔ محمد حسین محنتی
-
ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ
-
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری، ہفتہ کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 1.06 فیصد کی کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، 100 انڈکس نے 75ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حدکوعبورکرلیا
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ قرار
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں3روپے اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.