پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ قرار

جمعہ 17 مئی 2024 17:51

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ڈالر کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی مارکیٹ قرار دے دیا گیا۔امریکی معاشی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ ڈالر کے لحاظ سے 84 فیصد بڑھ گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہ فائدہ 16 مئی 2023 سے 16 مئی 2024 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔اسی عرصے کے دوران روپے کے لحاظ سے مارکیٹ پانچویں نمبر پر رہی جس میں 79.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا اسٹاک مارکیٹ 364 فیصد اضافے کے ساتھ سرفہرست ہے۔ استنبول 125 فیصد کے ساتھ دوسرے اور نائجیرین اسٹاک مارکیٹ 87 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔