دفاعی اداروں کیخلاف بیان بازی کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،صاحبزادہ حامد رضا
فوج کاالطاف کے بیان پر سخت رد عمل قوم کے دل کی آواز ہے،کسی پاکستانی رہنما کا را سے مدد کی در خواست کرنا کھلی بغاوت ہے،چیئر مین سنی اتحاد کونسل`
ہفتہ 2 مئی 2015 22:41
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دفاعی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔فوج کاالطاف کے بیان پر سخت رد عمل قوم کے دل کی آواز ہے۔کسی پاکستانی رہنما کا را سے مدد کی در خواست کرنا کھلی بغاوت ہے۔پنجاب کے حکمران عوام کو سبز باغ دکھا کر اپنی مدت پوری کرنا چاہتے ہیں ۔
عوام زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات چاہتی ہے۔ ملک چند شاہی خاندانوں کے لرزے میں ہے۔ پنجاب کے ہر ضلع میں قبضہ گروپوں کا راج ہے۔پنجاب حکومت اغوا برائے تاوان ختم نہیں کرسکی۔ حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہند و بستیوں کے قیام کے خلاف آواز اٹھائے۔مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت بنانے کا بھارتی منصوبہ قابل مذمت ہے۔(جاری ہے)
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
پروفیسر و حید الرحمن کی ٹارگٹ کلنگ علم دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ پروفیسر و حید الرحمن کے قاتل گرفتار کئے جائیں ۔پنجاب میں پچھلے ساٹھ برس میں بجلی کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آسکا ۔پنجاب حکومت کا سارا زور جھوٹی تشہیر پر ہے۔بنجر سرکاری زمین تعلیم یافتہ بے روز گارنوجوانوں میں تقسیم کی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ رضویہ کے اساتذہ کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ظالمانہ طبقاتی نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔امریکہ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا شیطانی منصوبہ روکا جائے۔گستاخانہ خاکوں کی نمائش عالمی امن تباہ کرنے کی ساز ش ہے۔آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ کلچر فروغ دیا جارہا ہے۔مذاہب کو لڑانے کی سازش کرنے والے عالمی امن کے اصل دشمن ہیں `مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.