کاشتکار مونگ پھلی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایت

پہلی گوڈی کاشت کے تین یا چار ہفتے بعد کرنی چاہیے ترجمان

اتوار 3 مئی 2015 14:06

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق کاشتکار مونگ پھلی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی کریں۔ پہلی گوڈی کاشت کے تین یا چار ہفتے بعد کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

دوسری گوڈی اس وقت کریں جب فصل پھول نکالنے والی ہوتاکہ پھولوں سے سوئیاں نکلنے کے بعد نرم زمین میں بآسانی داخل ہوسکیں۔ جب فصل پھلیاں بنا رہی ہو تو اس وقت گوڈی فصل کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے کیونکہ گوڈی سے سوئیاں برُی طرح متاثر ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں پھلیاں کم بنتی ہیں اور پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے۔ کاشتکار مونگ پھلی کی گوڈی و دیگر کاشت امور پر توجہ دے کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے حصول کو ممکن بناسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :