بحیرہ روم لیبیا کے ساحلی علاقوں کے قریب 3700 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا ،غیر قانونی تارکینِ وطن کو اٹلی اور فرانس کی امداد کشتیوں نے بچایا اور غیر تارکینِ وطن کو سمندر میں 27 مقامات پر ریسکیو کیا گیا ،رپورٹ

اتوار 3 مئی 2015 21:51

بحیرہ روم لیبیا کے ساحلی علاقوں کے قریب 3700 غیر قانونی تارکین وطن کو ..

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) اٹلی کے کوسٹ گارڈ حکام نے کہاہے کہ بحیرہ روم لیبیا کے ساحلی علاقوں کے قریب 3700 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق بحیرہ روم لیبیا کے ساحلی علاقوں کے قریب 3700 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور ریسکیو کیے جانے والے افراد کو اٹلی لایا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ سمندر میں تلاش اور ریسکیو آپریشن اتوار کو پورا دن جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ یہ افراد اچھے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف کشتیوں پر سوار ہو کر غیر تارکینِ وطن پر بحیر ہ روم عبور کر کے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔رواں سال کے دوران اب تک بحیرہ روم غیر قانونی طور پر عبور کرنے کی کوشش میں 1750 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اطالوی حکام کے مطابق غیر قانونی تارکینِ وطن کو اٹلی اور فرانس کی امداد کشتیوں نے بچایا اور غیر تارکینِ وطن کو سمندر میں 27 مقامات پر ریسکیو کیا گیا۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے خبردار کیا کہ رواں سال غیر قانونی طور پر سمندر عبور کرنے کی کوشش میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔