ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے سکیورٹی ،پولیس کو گرفتاری سے روکنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
اندیشہ ہے جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا جائیگا، ایس ایس پی راؤ انوار کو خصوصی ٹاسک دیکر بدین بھیجا گیاہے،سابق وزیر داخلہ سندھ
پیر 4 مئی 2015 18:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے سکیورٹی اور پولیس کو گرفتاری سے روکنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔ڈاکٹرذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ مجھے جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا جائے گا،اس کے لیے ایس ایس پی راؤ انوار کو خصوصی ٹاسک دے کر بدین بھیجا گیا ہے ۔
قانون مشیر کہیں گے تو گرفتار دے دو ں گا ۔(جاری ہے)
میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کی کاپی بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔میں مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں ۔ ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہوں انہوں کہاکہ میرے خلاف ایک مقدمہ نہیں کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
خاندان کے لوگ جب کہیں گے قانون کے سامنے سر جھکا دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی حیدرآباد ایماندار آدمی ہیں ، مجھے ان پر فخر ہے ۔ انھوں نے کہا کہ میرے والد ریٹائرڈ جج ہیں , بیگم اسپیکر رہ چکی ہیں جبکہ بیٹا دبئی میں بار ایٹ لا ہے اور بیٹی حالیہ دنوں میں قانون کی ڈگری لے کر آئی ہے سب سر جوڑ کر بیٹھے ہیں جو بھی فیصلہ کریں گے میں تسلیم کرونگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.