راولپنڈی : سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب، احتساب عدالت میں حاضری سے استثنی لے لیا
سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 12:03
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء): اثاثہ جات کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری آج احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش نہ ہوئے ۔
(جاری ہے)
احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت کی.سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر کی طبیعت ناساز ہے، عدالت میں پیشی کے لئے مہلت دی جائے.عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی ۔
سماعت کے بعد فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آصف علی زرداری عدالت میں پیش ہونے کے لئے خاص طور پر کراچی سے آئے تھے ، رات انکی اور میری ملاقات ہوئی اور کیس پر تبادلہ خیال کیا ، لیکن آج صبح ان کی طبیعت کی خرابی کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، جس کے بعد عدالت میں استثنٰی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی.مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.