ذہین طلباء کے سکالر شپ فنڈز کرپشن کی نذر ہو گئے

طلباء سکالر شپ وصول کرنے میں ناکام

منگل 5 مئی 2015 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سابق ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے خلاف بچوں کے سکالر شپ فنڈز ہضم کرنے پر اعلی پیمانے پر تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق ڈی جی اور دیگر ڈائریکٹرز نے ذہین طلباء کے وقف لاکھوں روپے سکالر شپ فنڈز کیش کرا لئے تھے اور ایوارڈز کے نام پر فنڈز اپنے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرا لئے تھے یہ فنڈز اکاؤنٹ نمبر A06104 سے ٹرانسفرہوئے ۔

متعلقہ عنوان :